ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مالی خسارے سے پریشان سرکارآر بی آئی فنڈکے استعمال کی کوشش کررہی ہے:پی چدمبرم

مالی خسارے سے پریشان سرکارآر بی آئی فنڈکے استعمال کی کوشش کررہی ہے:پی چدمبرم

Sun, 11 Nov 2018 00:16:58    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے مرکزی حکومت پر مالی خسارہ قابو کرنے میں ریزرو بینک(آر بی آئی) کے فنڈ کو استعمال کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاہے کہ مانیٹری پوزیشن مستحکم بنائے رکھنے کی آر بی آئی کی صلاحیت کمزور کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔مسٹر پی چدمبرم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ الزام لگایاہے کہ آر بی آئی کی19 نومبر کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں مرکز کی قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے)حکومت مالیاتی خسارے کاہدف حاصل کرنے کے لیے آر بی آئی گورنر پر دباؤ بنا رہی ہے۔حکومت آر بی آئی کے فنڈ کا استعمال مالی خسارہ کوکنٹرول میں رکھنے کے لیے کرنا چاہتی ہے۔
 


Share: